پسنی : لاپتہ افراد لواحقین کا اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے لاپتہ کیے گئے افراد کی فیملی نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ اُنکے بچے گزشتہ بیس پچیس روز قبل اُٹھاکر لاپتہ کیے گئے ہیں۔

لاپتہ نوجوان آصف ابراہیم ،عدنان حیدر،ہدایت اللہ عنایت ،شوہاز عنایت،نعمان مختار،سمیر امیر کی فیملی نے بتایا کہ ہمارے بچوں کو دن دہاڑے اُٹھایا گیا ہے اور بغیر کسی گناہ اور ثبوت کے لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے ہمارے بچے لاپتہ ہیں ہم اذیت میں مبتلا ہیں اور ہمیں ہمارے لاپتہ بچوں کے بارے میں کوئی بھی اطلاع نہیں دی جارہی ہے کہ اِن کا قصور اور گناہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے بے گناہ بچوں کو بازیاب کرایا جائے اگر انھوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

آخر میں انھوں نے بتایا کہ اگر ہمارے بچوں کو جلد از جلد بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم تمام لواحقین پسنی زیرو پوائنٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیں گے۔

اس موقع پر بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی ، انجمن تاجران ، سول سوسائٹی پسنی اور جمعیت علمائے اسلام کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Share This Article