بلوچستان کے ضلع آواران علاقے جھائو سے اطلاعات ہیں ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کے بعد قتل کردیا گیا ہے ۔
نوجوان کی شناخت حنیف ولد عزیز کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول کو گذشتہ شب پاکستانی فورسزنے جھاؤ کے علاقے ٹوبوکڈ سے رات 3 بجے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں اس کو قتل کرکے اس کی لا ش پھینک دی گئی ۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں آئے روز حراستی قتل کے متعدد واقعات سے لاپتہ افراد لواحقین کو اپنے پیاروں کی زندگیوں کےلئے شدید تشویش لائق ہے ۔