بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 4 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
بازیاب ہونے والوں کی شناخت شعیب ولد بشام ساکن پٹھان کہور،ساجد ولد جان محمد ساکن آپسر،اللہ بخش ولدتاج محمد سنگانی سرتربت، اور محمد اقبال ولد محمدعثمان ساکن جوسک تربت کے ناموں سے ہوگئی ہے جو گذشتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
چاروں افراد کو فورسز مختلف علاقوں سے مختلف اوقات میں حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔