"غلام محمد بلوچ: سوانح حیات اور سیاسی و نظریاتی افکار” طباعت کے مراحل میں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شہید بلوچ قومی رہنما غلام محمد بلوچ پر لکھی گئی کتاب "غلام محمد بلوچ: سوانح حیات اور سیاسی و نظریاتی افکار” بہت جلد شائع ہونے والی ہے۔

واجہ محمد یوسف بلوچ جوکتاب کے مصنف ہیں نے شہید غلام محمد بلوچ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا نہایت جامع انداز میں احاطہ کیا ہے۔ یہ کتاب ان تمام قارئین کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے جو واجہ غلام محمد بلوچ کے نظریات اور فکر سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ کتاب سب سے پہلے 2019 میں "ای بک” کی صورت میں زرمبش پبلیکیشن کی جانب سے شائع کی گئی تھی، اور اب اسے ادارہ طباعت کے ذریعے کتابی شکل میں پیش کر رہا ہے۔

کتاب عنقریب شائع ہوکر درج ذیل افراد کے ہاں دستیاب ہوگی۔

کتاب کے حصول کیلئے انہیں سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

بابا جی آر بلوچ (صدر، انور ایڈوکیٹ ھنکین، کیچ گوادر)
واجہ محمد یوسف بلوچ
جیئند بلوچ (جنرل سیکریٹری، انور ایڈوکیٹ ھنکین، کیچ گوادر)
سید بلوچ (ممبر انور ایڈوکیٹ ھنکین کیچ گوادر)

Share This Article