گوادر میں "آپریشن الماس” کی تفصیلی رپورٹ جاری کرنے کے فوراً بعد، آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے اپنی فدائی یونٹ ‘سدو آپریشنل بٹالین’ (SOB / سوب) کی ایک خصوصی تربیتی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
سوب (SADO Operational Battalion) کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو میں بلوچستان کے پہاڑی سلسلے کے اندر قائم جدید و خفیہ تربیتی کیمپ کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جہاں سرمچاروں کو پروفیشنل آرمی کے طرز پر اعلیٰ سطح کی ملٹری ڈرلز اور تکنیکی اور سخت عسکری تربیت دی جا رہی ہے۔
ویڈیو کے سب سے نمایاں پہلوؤں میں سے ایک سوب کی فدائی یونٹ میں خواتین سرمچاروں کی متحرک اور عملی شمولیت ہے۔ ویڈیو میں خواتین کو دیگر سرمچاروں کے شانہ بشانہ کٹھن عسکری مشقیں کرتے اور حملوں کی حکمتِ عملی تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تمام تربیتی سرمچاروں نے بی ایل ایف کے باضابطہ ملٹری یونیفارم زیبِ تن کر رکھے ہیں اور انہیں سخت پہاڑی راستوں، موومنٹ اور کومبیٹ ڈرلز کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں سرمچاروں کو جدید ترین اور بھاری عسکری اسلحہ، جن میں اسنائپر رائفلز، راکٹ لانچرز، اور خودکار حملے کے ہتھیار شامل ہیں، کے عملی استعمال اور ہدف کو نشانہ بنانے کی تربیت حاصل کرتے دکھایا گیا ہے۔
تربیتی ویڈیو کے اختتامی حصے میں سوب (SOB) کے کمانڈ کی جانب سے ایک سخت اور واضع پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ:
پاکستان اور اس کی اتحادی عالمی طاقتیں سن لیں کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ‘سدو آپریشنل بٹالین’ (SOB) اور دیگر عسکری یونٹس ان پر نا قابلِ برداشت اور بھاری سیکیورٹی وسیاسی نقصان مسلط کر رہی ہیں، اور وہ ہماری سرزمین پر اب چین و سکون سے نہیں رہ سکیں گی۔
سوب (SOB) کے ‘جند ندر’ (فدائین) استعمار کے وژن و غرور کو جلا کر راکھ کر دیں گے اور بلوچ سرزمین سے ان کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں گے۔ ہمارے ‘جند ندر’ کے مہلک اور کاری حملے دشمن کو ان کے عسکری کیمپوں کے اندر خوفزدہ اور غیر محفوظ کر دیتے ہیں۔
ہم عہد کرتے ہیں کہ جب تک قابض کا ایک بھی سپاہی ہماری سرزمین پر موجود ہے، ہماری بندوق کی خون آلود نالی نیچے نہیں جھکے گی۔ ہم ہر دور میں اس کے خلاف کھڑے رہے ہیں، ہم نے جنگ کی ہے، ہم لڑیں گے اور دشمن کو شکست دیں گے۔
ہمارا پختہ ایمان ہے کہ فتح ہماری اور ہماری دھرتی کے ان جوانوں کی ہوگی جو وطن کے پہاڑوں میں استعماری ریاست کے خلاف نبرد آزما ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق بی ایل ایف کی جانب سے آپریشن الماس کے نتائج کی تفصیلات اور سوب کی تربیتی ویڈیو کا بیک وقت اجرا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی ایل ایف اپنی فدائی اور عسکری صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کر چکی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں خطے کے سیکیورٹی اور استحصالی منصوبوں کے لیے خطرات میں مزید اضافہ ہو گا۔