بلوچستان کے علاقے سوراب سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے 3 گن مینوں سمیت مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے ۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوراب کے علاقے سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے 3 گن مینوں سمیت مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے۔
خان آف قلات خان سلیمان خان داؤد کے صاحبزادہ پرنس محمد خان احمد زئی گزشتہ شب اپنے 3 گن مینوں کے ہمراہ خضدار سے قلات آرہے تھے کہ سوراب اور قلات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن مینوں کے ہمراہ اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔
حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس متعلقہ سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔