بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گرلز ڈگری کالج پر مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کر کے اندر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 طالبات شدید زخمی ہو گئیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق تین مسلح نقاب پوش افراد کالج کی عمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرنے سے قبل پرنسپل کے دفتر کی توڑ پھوڑ کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کو تباہ کر دیا۔
اس کے بعد حملہ آور نے طالبات پر براہِ راست فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔