بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی فورسز کا ایک بڑا قافلہ جو بسوں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل تھا ،نے شہر میں د اخلے کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامت کئے گئے۔
اس دوران قافلے کے گزر گاہ سے متصل شہر کے مین شاہراہیں سمیت دیگر سڑکوں پر سیکورٹی اہلکارہائی الرٹ کرکے انہیں ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے سیل کردیا گیا تھا۔
جبکہ قافلے پر حملے کے خوف کے باعث راہگیروں کی جامہ تلاشی لینے سمیت انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
اور سڑکوں کے کنارے پارک کی گئیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا گیا۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں نصب کی گئیں بارودی مواد سے متعدد مہلک بم دھماکوں کے بعداب فورسزاہلکار خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔جبکہ ماضی میں خود کش حملے بھی کئے گئے جس میں فورسز کو بڑی تعداد میں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
آج تربت میں فوجی قافلے کی شہر میں داخلے پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات عسکریت پسندوں کے مہلک حملوں سے محفوظ رہنے کے لئے کئے گئے تھے جس میں عوام کو شدید مشکلات اور تشدد کا سامنا رہا ہے۔