ماما قدیر کی صحتیابی تک احتجاجی کیمپ نیاز نیچاری کی سربراہی میں جاری رکھنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ کی مکمل صحتیابی تک بی وائی سی کی 10 دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری رہنے والے والے احتجاجی کیمپ کونیاز نیچاری کی سربراہی میں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جو ماما قدیر کی خرابی صحت کی وجہ سے گذشتہ چند دنوں سے بند رہی ہے ۔

اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا اجلاس تنظیم کے چیئرمین نصراللہ کے صدارات میں ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ماما قدیر کے مکمل صحتیابی تک بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیگٹو کمیٹی کے ممبر نیاز محمد نیچاری کی سربراہی میں کل سے جاری رہے گا۔

اجلاس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں اور بلوچ جبری لاپتہ افراد کی ماورائے قانون قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اپنے بساط کے مطابق جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا پرامن اور آئینی طریقے سے جد و جہد کو جاری رکھے گی۔

اجلاس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر پرامن جہد کاروں کی MPO کے تحت حراست میں رکھنے اور انہیں انکے آئینی دفاع کے حق سے محروم رکھنے کی مذمت کی گئی اور ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت دیگر پرامن جہد کاروں کی غیر مشروط باعزت رہائی کا مطالبہ بھی کیاگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article