بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ قلات شہر میں سٹی شاپنگ روڈ پر قائم پولیس چوکی پر قبضہ کرکے وہاں موجود تمام سرکاری اسلحہ ضبط کرلیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بیس مئی کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قلات شہر میں شاپنگ روڈ پر قائم پولیس چوکی کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور چیک پوسٹ پر موجود سرکاری اسلحہ کو اپنے قبضے میں لے کر ضبط کرلیا۔ سرمچاروں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں کوئی نقصان پہنچائے بغیر چھوڑ دیا کیونکہ ان میں سے کسی کے خلاف بلوچ تحریک آزادی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ قلات شہر میں پولیس چوکی پر قبضہ اور سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔