بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آٹھ جنوری کو مشرقی بلوچستان کے شہر سراوان میں پاکستانی خفیہ اداروں کے پروکسیز نے تنظیم کے آواران ریجن کے کمانڈر افضل عرف گورگیج ولد حاجی بشیر کو ایک حملے میں شہید کردیا ہے۔ شہید افضل کا تعلق آواران کے علاقے کلر سے تھا۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ شہید گورگیج نے ایک سیاسی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنے جہد کا آغاز کیا تھا اور بعد میں بی آر اے میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شہید گورگیج نے تنظیم کو فعال بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو تنظیم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشرقی بلوچستان میں تنظیم کے ساتھیوں کی شہادت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے ا ور اس میں بہت ہیش رفت ہوئی ہے اس حوالے سے قوم کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔