واشک و بلیدہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع واشک اور ضلع کیچ میں وائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع واشک کے علاقے سور گزو میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم شخص نے لعل محمد کلاگانی نامی مقامی شخص کا سولر سسٹم چوری کرنے کی کوشش کی۔

لعل محمد نے چور کا تعاقب کیا جس دوران دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں لعل محمد کلاگانی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ مبینہ چور شدید زخمی ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص غیر مقامی ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

واقعے کے بعد ہلاک شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری مراحل مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کورے پشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت یاسر ولد نصرم کے نام سے ہوئی ہے جو بلیدہ کورے پشت کا رہائشی ہے۔

قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

Share This Article