ڈیرہ بگٹی و تربت سے 2 افراد فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ، ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور تربت سے پاکستانی فورسز نے 2 افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جبکہ ایک بازیاب ہوگیا۔

تربت شہر سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت سہیل ولد حاجی واحد بخش، سکنہ ڈنڈار سول دشت کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر ڈیرہ بگٹی سے بھی فورسز ہاتھوں ایک شخص کی جبری گمشدگی رپورٹ ہوئی ہے ۔

ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں کہ پی پی ایل کے ملازم حیدر ولد جاگو (باخلانی) بگٹی کو فورسز کے اہلکاروں نے سوئی میں بگٹی کالونی کے علاقے سے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

دونوں افراد کی اب کوئی خبر نہیں ہے۔

دوسری جانب تربت سے فورسز ہاتھوں ایک جبری لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا ہے۔

بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت دولت بدر کے نام سے ہوگئی ہے ۔

دولت بدر کو فورسز نے تجابان سے لاپتہ جبری لاپتہ کیا تھا۔

انہیں گزشتہ شب فورسز نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے اہل خانہ کے حوالے کیا۔

Share This Article