بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت خالد لاشاری ولد مولابخش کے نام سے ہوئی ہے جنہیں گذشتہ شب عشا کی نماز کے وقت زہری کے علاقے نورگامہ میں مسلح افراد نے گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
مقتول کی نعش کو فوری طور پر شہید سکندر زہری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
تاہم ابھی تک واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔