ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، اے ایس آئی زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کے حملے میں انچارج چوکی اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بیر چوکی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد کا حملہ انچارج چیک پوسٹ اے ایس ائی محمد بخش جمالی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جا وقوع پر پہنچ گئی ۔

زخمی پولیس اے ایس ائی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article