عطا اللہ ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی کیخلاف آج وکلا بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ سے گذشتہ روزپاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکارچیف عطاء اللہ ایڈووکیٹ کی رہائی کے لیے بلوچستان بار کونسل آج بروز سوموار 19مئی کو بلوچستان بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں مستونگ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چیف عطاء اللہ بلوچ کے گھر پر سی ٹی ڈی کی جانب سے غیر قانونی چھاپہ چادر اور چاردیواری کی پامالی گھر کے اہل خانہ کو یرغمال بنانے اور چیف عطاء اللہ کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں بار کونسل نے کہا کہ آج 19 مئی بروز سوموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کرینگے۔

بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے وکلاء کو ہراساں کرنے اور بلوچستان سے سیاسی کارکنوں کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری کے خلاف بلوچستان بھر کے وکلاء تنظیموں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Share This Article