لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو سیف اللہ سندھ میں مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسلامی شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو سیف اللہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہو گیاہے۔

واقعہ ضلع بدین کے ماتلی علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اس کو اس کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

لشکر طیبہ کے کمانڈر کا اصل نام رضا اللہ نظامانی ہے لیکن وہ ابو سیف اللہ کے نام سے معروف ہیں۔

واضع رہے کہ حالیہ ہندوستان و پاکستان جنگ میں ہندوستان نے پاکستان کے اندر لشکر طیبہ کے عسکری تربیتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا ۔

Share This Article