میران شاہ میں پاکستانی فوج پرمہلک حملہ ،2 گاڑیاں مکمل تباہ ، متعدد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاکستانی فوج پرایک مہلک حملے میں 2 گاڑیاں مکمل تباہ ، متعدد اہلکاروں کی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعہ میران شاہ میں بنوں روڈ پر پیش آیاجہاں مسلح عسکریت پسندوں کے ایک بڑے گروپ نے پاکستانی فوج کے قافلے پر ایک مہلک گھات لگا کر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں 8 فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم 2 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاک اور زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں جب کہ دیگر اہلکار حملے کے بعد اپنی گاڑیاں اور ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہو تے دیکھے گئے ۔

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کو عموماً ٹی ٹی پی نشانہ بناتی رہی ہے اور ذمہ داری بھی قبول کرتی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی ہے ۔

Share This Article