مستونگ میں ایس پی ہاؤس پر بم دھماکہ،نال میں لیویز پر حملہ ،اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایس پی ہاؤس پر بم دھماکے کی اطلاعات ہیں جس سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ہے۔جبکہ نال میں مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیااور تمام اسلحات کو ضبط کرکے اہلکاروں کو چھوڑدیا۔

مستونگ میں نامعلوم افراد نے ایس پی ہاؤس کے مین گیٹ پر دستی بم پھینکا جو روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

بم پھٹنے سے محمد عالم نامی راہگیر زخمی ہوگیا ۔

زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے نال میں ھڑنبو چڑھائی پر واقع لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تمام اسلحہ و ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لئے جبکہ اہلکاروں کو چھوڑ دیا ۔

دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article