تربت میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف آج شٹرڈائون ہڑتال رہی ،کل بھی ہڑتال کااعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انجمن ترجران کی جانب سے شہر بھر میں روز بروز بڑھتی ہوئی بد امنی ، چوری و ڈکیتی کے وارداتوں اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف کے شٹر ڈائون کی کال دی تھی۔

جبکہ انجمن تاجران کیچ نے کل بروز جمعہ کو دوسرے روز بھی تربت میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کے سبب دوسرے روز ہڑتال میں مزید شدت لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام تر کاروبار مکمل بند رکھا جائے گا اور مرغ فروش، مچھلی گوشت فروش، میڈیکل اسٹورز، سبزی و فروٹ فروش، چائے خانے، تندور وغیرہ سمیت ہرقسم کے چھوٹے بڑے کاروبار بند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بدامنی اور جرائم کے حوالے سے کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کرے گی اور کسی قسم کی سستی نہیں دکھائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ انجمن تاجران اپنے غیر معینہ مدت کے شٹر ڈائون ہڑتال کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

Share This Article