تربت سے فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے گذشتہ روز کو جبری لاپتہ کئے گئے نوجوان زرین جاوید اور عمر اقبال بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

فیملی ذرائع نے دونوں کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

گذشتہ روزفیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو فورسز نے کل شام تربت کے علاقہ دشتی بازارسے جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ دشتی بازار میں کسی موبائل کی دکان میں موجود تھے۔

Share This Article