تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دس مئی کی شام 6:15 بجے کے قریب کیچ تربت کے علاقہ خیرآباد میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کو راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں راکٹ کے گولے عین نشانے پر لگے جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اپنے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Share This Article