گذشتہ رات سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ عسکریت پسندوں کی ناکہ بندی ، حملے اور شہروں پر کنٹرول کی کارروائیاں جاری ہیں۔
آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان بھر میں 39 مقامات پر حملوں کی ذمہ داری کرلی ہے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے بلوچستان کے 39 مختلف مقامات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہ حملے تاحال جاری ہیں۔
ان کہنا تھا ان کارروائیوں میں تھانوں پر قبضہ، اہم شاہراہوں کی ناکہ بندی، مخبروں کی گرفتاری، قابض پاکستانی فورسز پر حملے، اور معدنیات کی لوٹ مار میں مصروف قافلوں پر حملے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ان حملوں کی مکمل تفصیلات جلد میڈیا کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔