خضدار میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 3 افرادہلاک، 2 شدید زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور لاشیں سڑک پر بکھر گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت شفیع اللہ ولد جان محمد زہری، محمد نواز ولد مراد قوم مری اور ظہور احمد ولد چاکر خان مری کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں کلیم اللہ ولد غلام قادر قلندرانی اور لیاقت علی ولد شاہ ولی شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پرٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

مزید حادثہ کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article