ماہنامہ اسپر کا 25 واں شمارہ جاری، بی ایل ایف کی آپریشنل رپورٹ اور "کاڈ” پر خصوصی مضامین شامل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کی آزادی کے لیے متحرک مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے زیرِ اہتمام، آشوب پبلیکیشنز کی جانب سے ماہنامہ ‘اسپر’ میگزین کا 25 واں شمارہ (اکتوبر 2026) باضابطہ طور پر شائع کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کا ترجمان میگزین ‘اسپر’ بلوچ تحریکِ آزادی سے جڑے تحریری ریکارڈ، بلوچ قوم کی سیاسی و نظریاتی رہنمائی، اور تنظیم کی عسکری و سیاسی کارروائیوں کو تاریخ کا حصہ بنانے اور محفوظ رکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اسپر کے اشاعت کا بنیادی مقصد مسلح و سیاسی کارکنان سمیت بلوچ قوم اور دنیا بھر کی دیگر مظلوم و محکوم اقوام کو ایک نظریاتی و ادبی لٹریچر فراہم کرنا اور خطے کی موجودہ صورتحال کو مکمل طور پر ریکارڈ پر لانا ہے۔

حسبِ روایت میگزین کا آغاز ایک فکر انگیز اداریے سے ہوتا ہے، جو بلوچ جنگِ آزادی میں جدت پسندی اور ادارہ جاتی وسعت کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔ اکتوبر کا یہ شمارہ ایک خصوصی ایڈیشن ہے، جس میں بی ایل ایف کی نو تشکیل شدہ خواتین گوریلا یونٹ "کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن (کاڈ)” کے تاریخی کردار، پس منظر، تزویراتی اہمیت اور عسکری حوالوں پر مبنی خصوصی مضامین شامل کیے گئے ہیں۔

تنظیم کی اداریاتی پالیسی کے تحت میگزین کے آخری صفحات میں بی ایل ایف کی ماہانہ آپریشنل رپورٹ، جامع انفوگرافکس اور سرزمین کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جانباز سرمچاروں کی تصاویر و مختصر تذکرہ شامل کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article