پسنی: مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر پولیس پوسٹ کو آگ لگا دی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے مکران کوسٹل ہائی وے پر قائم پولیس پوسٹ کو آگ لگا دی۔

واقعہ میں کسی قسم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع سوڈ پولیس پوسٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے گھیرے میں لے کر نذر آتش کر دیا۔

یہ واقعہ آج بروزجمعہ دوپہر اس وقت پیش آیا ہے جب چار موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے اچانک پوسٹ پر حملہ آور ہو کر کمروں کو آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد پولیس اہلکاروں کے موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور پوسٹ پر تعینات ملازمین اسلحہ سمیت محفوظ رہے جبکہ حملے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حمہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article