تربت: انضمام بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف لا کالج میں پر امن واک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں انضمام بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ساتھی طلبا نے لا کالج میں پر امن واک کا انعقادکیا۔

واک میں طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جب کہ انہوں نے کالج کے احاطے میں واک کے دوران لاپتہ طالب علم کی بازیابی کے لیے نعرے بازی کی۔

انضمام بلوچ جو لا کالج یونیورسٹی آف تربت کا طالب علم ہے کو 3 مئی کی رات کو ان کے گھر ناصرآباد سے سیکیورٹی فورسز نے جبراً لاپتہ کر دیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

آج اس کی عدم بازیابی کے خلاف لا کالج تربت میں ایک پر امن واک کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ اداروں سے اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

Share This Article