بلوچستان کے ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
واقعہ ضلع چاغی کے علا قے کلی داودی میں آج شام کوپیش آیاجہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نےاہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
فائر نگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اس وقت نشانہ بنایا جب دونوں اہلکار بازار جا رہے تھے۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
کہا جارہا ہے کہ دونوں اہلکاروں کا تعلق ایئر فورس سے تھا تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
اہلکاروں کی شناخت محمد طاہر ولد طارق محمود سکنہ کہوٹہ، راولپنڈی اور محمد شفیق ولد امیر خان سکنہ ضلع تلہ گنگ کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، اور نہ ہی حکام کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ موقف پیش کیا ہے۔