بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے بی ایس ایف کے چیئرمین جاوید بلوچ اور شال زون کے جنرل سیکریٹری گہرام اسحاق کی بحفاظت بازیابی کے لیے آج تربت یونیورسٹی میں پرامن واک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
جاوید بلوچ جامعہ کراچی کے گریجویٹ ہیں جن کا تعلق آواران سے ہے جوکہ 23 اپریل کی رات کو اپنے کراچی کے رہائشگاہ سے جبری اغواء کیئے گئے جوکہ تاحال لاپتہ ہیں۔
بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کے بینر تلے بلوچستان کی تمام بلوچ طلباء تنظیمیں یکجاء ہوکر انکی بازیابی کیلئے مہم چلا رہے ہیں اور انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔