تمپ میں ایک نوجوان قتل ،تربت سے 2 لاپتہ افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیاجبکہ تربت شہر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تمپ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت احسان شوکت کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل کا یہ واقعہ آج اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے دکان پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل پرسوار 2مسلح افراد نے آکر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقتول ماضی میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہو چکے تھے اور بعد ازاں بازیاب ہوئے تھے۔

دوسری جانب تربت سے جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

دونوں نوجوانوں کی شناخت خدابخش ولد مرید سکنہ بالگتر کیلکور اور عاقل ولد جمعہ سکنہ شاہ آباد آپسر کے نام سے ہوگئی ہے ۔

خاندانی ذرائع نے دونوں کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

مذکورہ دونوں نوجوانوں کو5 روز قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں گذشتہ شب چھوڑ دیا گیا ہے۔

Share This Article