سانحہ نوشکی : مزید 7 زخمی چل بسے ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سانحہ نوشکی کے مزید 7 زخمی چل بسے ، ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں 28 اپریل کو ایرانی پیٹرول سے بھری ٹرک کو دوران ویلڈنگ آگ لگ گئی ۔

ٹرک ڈرائیور جھلس کر آگ میں پھنس گئے جس کو ریسکیو کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی اس دوران فائر بریگیڈ صحیح طریقے سے کام نہیں کر سکا جس پر لوگ متاثر ہ ٹرک کے بہت قریب پہنچے ۔

اسی اثنا ٹرک میں خوفناک دھاکا ہوا اور آگ کے شعلوں نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 60 سے زاہد افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئے جنھیں کوئٹہ اور کراچی علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

گذشتہ شب 7 زخمی ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے اور ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی جن میں دو سگے بھائی اور فائر بریگیڈ کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

المناک حادثے سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

Share This Article