ریاست مخالف سرگرمیوں میں معاونت کا الزام ، بلوچستان میں 11 بسوں کے روٹ پرمٹ معطل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں پاکستانی ریاست مخالف سرگرمیوں میں معاونت کے الزام پر 11 بسوں کے روٹ پرمٹ معطل کرکے ان پر پابندی لگادی ہے۔

سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اہم جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، محکمہ داخلہ، محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی، محکمہ تعلیم سمیت تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان سرگرمیوں میں معاونت کے الزام میں مختلف نجی بس کمپنیوں کی 11 بسوں کے روٹ پرمٹ معطل کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کیلئے ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے اجتماعی ہوں گے ریاست کا مفاد مقدم اور میرٹ کو ہر حال میں فوقیت دی جائے گی، عسکریت پسندی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ ہر شہری کی جنگ ہے۔

Share This Article