سنجاوی میں مارے جانے والے افراد کی لاشیں کوئٹہ ہسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے زیارت کے علاقے سنجاوی میں گذشتہ روزسی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں مارے جانے والے افراد کی لاشیں کوئٹہ کی سول ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاشوں کے حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سنجاوی کے علاقے چوتیر میں مارے جانے والوں کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ کے سرد خانے میں پڑی ہوئی ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ لاپتہ افراد کو ماورائے آئین قتل کیاگیا ہے اس لیے لاپتہ افراد کے لواحقین لاشوں کو دیکھنے کے لیے سول ہسپتال ضرور جائیں۔

واضع رہے کہ 29 اپریل کو پاکستانی میڈیا پر سی ٹی ڈی کے ذرائع کے حوالے سے چلنے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ زیارت کے علاقے چوتیر میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

سی ٹی ڈی نے اپنے دعوے میں کہا کہ ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک عسکریت پسندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان عسکریت پسندی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

Share This Article