سانحہ نوشکی کے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے واقعے میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی، 70 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز آئل ٹینکر دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والے تمام افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹینکر ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شخص آج دم توڑ گیا۔

حادثے کے 70 زخمیوں میں سے 46 زخمی کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 23 شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا۔

کراچی لائے گئے 17 زخمی لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ 6 زخمی پٹیل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Share This Article