بارڈر بندش کے خلاف تربت سمیت ضلع کیچ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایرانی سرحد پر تیل کی سپلائی دو مہینوں سے بلاوجہ روکنے کے خلاف تربت سمیت ضلع کیچ میں آج مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کا اعلان آل پارٹیز کیچ، انجمن تاجران، بارڈر ٹریڈ یونین اور سماجی تنظیموں نے مشترکہ دی ہے۔

ان کے مطابق بارڈر کو کسی سبب کے بغیر دو مہینوں سے بند کیا گیا ہے جس سے مکران میں معاشی بحران جنم لے چکا ہے، یہاں روزگار کے مواقع پہلے سے ناپید ہیں معیشت واحد سبب بارڈر ٹریڈ تھا جس پر قد غن لگاکر معاشی بحران پیدا کیا گیا ہے۔

ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کی شٹرڈاؤن ہڑتال کے بعد احتجاج کا سلسلہ بارڈر کھلنے تک جاری رہے گا یکم مئی کو اس سلسلے میں ریلی نکالی جائے گی جس میں عوام کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

ہڑتال کی کال پر بلیدہ، زامران ہیرونک، مند، تمپ سمیت مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی اطلاعات ہیں۔

Share This Article