پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ بوستان میں 25 اپریل 2025 کی رات تین بجے گھر پر چھاپہ مارکر 2 دو کمسن لڑکوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔
لاپتہ کئے گئے کم عمر لڑکوں کی شناخت شمیم ولد غفار عمر 10 سال اور عارف ولد رسول بخش عمر 15 سال، کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے اہل خانہ کو چھاپے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اور شدید دھمکیاں دیتے ہوئے بچوں کو اپنے ساتھ لےکر گئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں سختی سے خاموش رہنے اور کسی سے رابطہ نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں، بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی۔
لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی بچوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔