بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے بالیچاہ میں پاکستانی فورسز نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص کو جبری طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت شوکت ولد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔
23 اپریل کی رات تقریباً گیارہ بجے فورسز نے شوکت کو ان کے گھر سے حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت اپنے گھر کے سامنے پکوڑے فروخت کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر رہے تھے۔ انہیں لاپتہ ہوئے تین دن گزر چکے ہیں۔
دوسری جانب پسنی میں ایک نوجوان نے خودکشی کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 2 کے رہائشی سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اللہ بخش کے 24 سالہ فرزند ظفر ولد اللہ بخش نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔