بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان کوآر ڈینیٹر ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان کوآر ڈینیٹر کا بتانا ہے کہ نصیرآباد، کیچ، لسبیلہ،جعفر آباد، سبی، گوادر اور حب میں ملیریا کے کیسز کی شرح زیادہ ہے۔
کوآر ڈینیٹر کے مطابق گزشتہ 2سال کے دوران بلوچستان میں ملیریا کے 17 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔