پسنی کے قریب ٹریفک حادثہ، حق دو تحریک کے رہنما حفیظ کیازئی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے ماکولا کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں حق دو تحریک کے رہنما حفیظ کیازئی ہلاک جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں حسین واڈیلہ اور وسیم صمد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article