بلوچستان میں مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت پر جمعیت اراکین کو شوکاز نوٹس جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت پر جمعیت اراکین کو شوکازنوٹس جاری کردیئے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ مائنز اینڈ منرلز بل کی مخالفت کرتے ہیں اور بلوچستان میں اس کی حمایت کرنے والے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کر دیا ہے۔ اگر صوبوں کا حق چھینا جاتا ہے تو ہم اپنے پلیٹ فارم سے میدان میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومتی یا ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومتیں عوامی مسائل میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کے سنیئر رہنما مولانا عبدالواسع نے بل کی حمایت کرکے منظوری دی تھی جس کا اظہار کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا تھا۔

Share This Article