سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ايس آر اے گزشتہ رات گدو چوک حسین آباد، حیدرآباد کے قریب پنجاب جانے والی ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ جس میں متعدد پنجابی سیٹلرس شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سوڈھو سندھی نے کہا کہ پاکستانی پنجابی رياست اور اس کی فوج سندھ کو اپنی کالونی سمجھ کر سندھ کی جغرافیہ، وسائل، زمینوں سميت زندگی کے تمام بنیادی وسائل اور ذرائع پر قابض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ہماری شہہ رگ اور قومی پہچان سندھو دریا پر مکمل قبضہ کر کے سندھ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نيست و نابود کرنا چاہتی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ ہم پنجاب سامراج کو یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سندھو دریا سندھی قوم کی پہچان، امانت اور ملکیت ہے۔ جس کا ہر صورت میں تحفظ اور دفاع کیا جائے گا اور اس کے لئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) اپنی مزاحمتی جنگ سندھ کی مکمل قومی آزادی تک جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔