کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنسز کیلئے پیشگی اجازت نامہ لینے کا ڈی سی کا فیصلہ معطل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنسز اور تقاریب کیلئے پیشگی اجازت نامہ لینے کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈی سی کا فیصلہ معطل کردیاہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں ڈی سی کوئٹہ کے فیصلے کیخلاف آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔

آئینی درخواست حسن کامران کی جانب سے دائر کی گئی۔

آئینی درخواست میں پریس کلب میں تقاریب سے متعلقہ ڈی سی کوئٹہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔

جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار خان حلیمی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔

کوئٹہ ڈویژن بنچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنسز اور دیگر تقاریب کے لیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت نامے کے فیصلے کو معطل کردیا۔

درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن کی پیروی عمران بلوچ ایڈوکیٹ نے کی۔

ڈویژن بنچ نے آئینی درخواست کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

Share This Article