گوادر میں ممکنہ حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ ، فورسز کی چیکنگ میں اضافہ،متعدد افراد گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع اور سی پیک مرکز گوادر شہر اور اس کے گرد و نواح میں ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک خطرے کی وارننگ کے بعد شہر میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درجنوں مشتبہ حملہ آور شہر میں داخل ہو سکتے ہیں، جبکہ گوادر پورٹ، ڈی آئی جی آفس اور دیگر سرکاری تنصیبات کو ممکنہ اہداف سمجھا جا رہا ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر پولیس اور فوج نے مختلف مقامات پر ناکے قائم کر دیے ہیں، چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور شہر میں آنے جانے والی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں جاری آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

ان نوجوانوں کی موجودہ حالت اور مقام کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں، جس کے باعث اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

حکام کی جانب سے نہ تو مبینہ حراستوں اور نہ ہی مجموعی خطرے کی صورتحال پر کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔

Share This Article