کوئٹہ اور کوہلوسے فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور کوہلوسے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت سعادت اللہ اور امین اللہ سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب کوہلو میں ایک حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کوہلو پولیس انتظامیہ کے مطابق آج نامعلوم مسلح افراد نے شیر افضل زرکون نامی شخص کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں موجود تھے، حملہ آوروں نے گھات لگا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاش قریبی پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئی، جسے ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

Share This Article