تربت: گوکدان میں پاکستانی فورسز کا گھر پر چھاپہ ، 2 بھائی جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت کے علاقے گوکدان میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر 2 بھائیوں کوحراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً ایک بجے پیش آیا جب اہلکاروں نے حاجی عصا نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے دو بیٹوں، اکرام عصا اور نعمان عصا کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اہلخانہ نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سے دونوں نوجوانوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

اہلِ خانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کارروائی کے دوران گھر میں ہراسانی اور نقصان بھی ہوا جب کہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے۔

متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر دونوں افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں جلد از جلد بازیاب کیا جائے۔

Share This Article