میر احمد چلتن وال و بھائی قاتلانہ حملے میں زخمی ،زہری سے نوجوان کی لاش بر آمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں میر احمد چلتن وال اور بھائی مسلح افراد کے ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ زہری سے ایک نوجوان کی لاش بر آمدہوئی ہے سجے گولی مارکر قتل کیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سمالانی قومی تحریک کے مرکزی چیئرمین میراحمد چلتن وال سمالانی اور ان کے بھائی میر ظہوراحمد سمالانی نوحصار تھانہ اغبرگ ضلع کوئٹہ کے ایریا میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میراحمد چلتن وال وبھائی پر قاتلانہ حملہ اور ہسپتال منتقل کرنے کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری میر اختر حسین لانگو، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، چیئرمین واحد بلوچ، جمال مینگل اور پارٹی کے دیگر کارکنان سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر پہنچ گئے۔

انہوں نے میر احمد چلتن وال سمالانی اور ان کے بھائی ظہور احمد سمالانی کی عیادت کی، میر احمد چلتن وال کا اس وقت آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب زہری کے یونین کونسل بلبل فراخود ایریا میں ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے جسے گولی مار قتل کیا گیا ہے۔

لاش کوسکندر ہسپتال زہری منتقل کردیا گیا ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے ان کو گلے اور سینے میں گولیاں لگی ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے یہ واقع آج ہوا ہے لاش کو تاہم اب تک کسی نے شناخت نہیں کی ہے۔

Share This Article