کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی ) نے کراچی سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کے ایک سرمچار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی دی کے ترجمان کے دعوے کے مطابق داہن نامی عسکریت پسند کو کراچی کے علاقے سعید آباد سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار عسکریت پسند پہلے بھی قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ گرفتار ملزم داہن اور اس کا ساتھی شفیع بی ایل اے کے عسکریت پسندوں کوسہولیات فراہم کرتے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند د گرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں تاہم اب گرفتارعسکریت پسند کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ روپوش عسکریت پسند محمد شفیع عسکریت پسند بہادر کا بیٹا ہے، بہادر پڑوسی ملک سے بی ایل اے کا سلیپر سیل چلا رہا ہے۔
وا ضع رہے کہ سی ٹی ڈی کا جبری لاپتہ افراد کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا ایک ٹریک ریکارڈ موجود ہے ۔