بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں کمسن طالب علم ساحل گلاب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ہائیرسیکنڈری اسکول طلبا نے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی پسنی پریس کلب گئی جہاں ساحل گلاب کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرہ میں شریک طالب علموں نے اپنے ہاتھوں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے کہا کہ کمسن طالب علم ساحل گلاب کے قتل کو 11 روز گزرگئے لیکن قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔
مظاہرے سے اسکول کے اساتذہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ساحل گلاب اسکول کا ایک ہونہار طالب علم تھا اور اُسے بیدردی سے قتل کردیا گیا اور قاتل ابھی تک مفرور ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ساحل گلاب کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔