پنجگور و ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے لیویز اہلکار سمیت مزید متعدد افراد جبری لاپتہ کردیئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے ایک لیویز اہلکار سمیت مزید متعدد افراد جبری لاپتہ کردیئے ہیں۔

پنجگور کے علاقے پروم میں اطلاعات ہیں کہ فورسز فوجی جارحیت کے دوران گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو شدید کا تشدد کا نشانہ بنانے اور لوٹ مار کے بعد متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا فورسز نے پروم کے علاقے جائین کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاش کے دوران خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گھروں موجود موبائل فون سمیت قیمتی سامان کا صفایا کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں ابتک دو کی شناخت ممکن ہوسکی ہے جن میں سیف اللہ ولد دلمراد اور عبدالرحیم ولد منیر شامل ہیں۔

خیال رہے پروم میں جمعرات کو دوپہر سے فوجی آپریشن جاری ہے، اس سے قبل بھی دوپہر کو پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے گوپٹ سے ایف سی کے اہلکاروں نے لیویز اہلکار نواز علی ولد ستار بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار اپنا ڈیوٹی دینے کے بعد گھر کی طرف جارہا تھا جہاں سے ایف سی اہلکاروں نے اسے جبری طور پر لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیرہ بگٹی میں فورسز کے ہاتھوں مقامی انتظامیہ کے ملازمین لاپتہ ہوئے ہیں ۔

Share This Article