نصیرآباد میں پولیو ٹیم پر حملہ، سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی ٹی اینڈ ٹی کالونی میں پولیو مہم کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار فرمان بشیر بہرانی ہلاک ہو گئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسدادِ پولیو ٹیم علاقے میں بچوں کو ویکسین پلانے میں مصروف تھی۔

حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں پولیو مہمات پہلے بھی متعدد بار حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ ان واقعات میں نہ صرف سیکیورٹی اہلکار بلکہ پولیو ورکرز، خصوصاً خواتین رضاکار بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ حملے انسدادِ پولیو مہم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، جس کے باعث کئی علاقوں میں مہمات بار بار متاثر ہوتی ہیں۔

Share This Article